لیبیا کے ساحل سے 172 غیرقانونی تارکین وطن کو بچا لیا گیا

طرابلس (ڈیلی اردو/شِنہوا) لیبیا کے ساحلی محافظوں نے ملک کے مغربی ساحل پر 2 مختلف کارروائیوں میں 172 غیر قانونی تارکین وطن کو بچالیا ہے۔

لیبیا کی بحریہ نے کہا ہے کہ یو رپ جا نے والے تا رکین وطن کی جا نب سے گشت کرنے والے ساحلی محافظوں کو پریشانی کی کال موصول ہوئی تو وہ فوری طور پر انہیں بچانے کیلئے مقام کی طرف روانہ ہوگئے۔

تارکین وطن کو دارالحکومت ٹریپولی کے بحری اڈے پر اتارا گیا اور پھر محکمہ انسداد غیر قانونی نقل مکانی کے حوالے کر دیا گیا۔

بحریہ نے مزید کہا کہ یہ محکمہ تارکین وطن کی دیکھ بھال کرے گا اور ان کے اصل ممالک یا خطوں میں ان کی محفوظ ملک بدری کا طریقہ کارمکمل کرے گا۔

2011 میں مرحوم رہنما معمر قذافی کے زوال کے بعد سے لیبیا عدم تحفظ اور افراتفری کا شکار ہے، اس سے شمالی افریقی ملک ان غیر قانونی تارکین وطن کیلئے روانگی کا ایک ترجیحی مقام بن گیا ہے جو بحیرہ روم کو عبور کرکے یورپی ساحلوں پر جانا چاہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں