یونان: افغان مہاجرین کا ایتھنز میں طالبان کے خلاف مظاہرہ

ایتھنز (ڈیلی اردو) یونانی دارالحکومت ایتھنز میں سینکڑوں افغان مہاجرین نے افغانستان پر طالبان کے قبضے کے خلاف مظاہرہ کیا۔ ان مہاجرین کا کہنا ہے کہ ان کے رشتہ داروں کی سلامتی خطرے میں ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ایتھنز میں یونانی پارلیمان کے سامنے پانچ سو افغان مہاجرین جمع ہوئے جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی تھی۔ یہ افراد ’ہمیں افغانستان میں شدت پسند نہیں چاہیے‘ کے نعرے لگا رہے تھے۔

اس موقع پر ان مظاہرین نے افغانستان کا قومی پرچم اٹھا رکھا تھا۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے مطابق یونان میں چالیس ہزار افغان تارکین وطن موجود ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں