دہشتگردی سے نمٹنے میں دوہرا معیار نہیں ہونا چاہئے، چینی مندوب

اقوام متحدہ (ڈیلی اردو) چینی مندوب نے کہا ہے کہ دہشت گردی سے نمٹنے میں دوہرا معیار نہیں ہونا چاہئے اور دہشت گردوں کی تعریف ذاتی سیاسی مفاد کی بنیاد پر نہیں ہونی چاہئے۔

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مشن کے چارج ڈی افیئرز تائی بِنگ نے کہا کہ اچھے دہشت گرد اور برے دہشت گرد جیسی کوئی چیز نہیں ہے، دہشت گردی کسی بھی مقصد کے لئے کب اور کہاں ہو اور یا اسے کوئی بھی انجام دے، اس کی سختی سے مخالفت کرنی چاہئے اور اسے روکنا چاہئے۔

انہوں نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ دہشت گردوں کی ذاتی سیاسی مفادات پر مبنی تعریف بنیادی طور پر دہشت گردانہ سرگرمیوں کو قبول کرنا اور بین الاقوامی انسداد دہشت گردی کے تعاون کو شدید نقصان پہنچانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کو نظریے کے ذریعے بیان نہیں کیا جا سکتا۔ہم دہشت گردی کو مخصوص ممالک، حکومتوں، نسلی گروہوں یا مذاہب سے جوڑنے کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں۔ ہم نسلی اقلیتوں اور مذہبی آزادی کے بہانے دہشت گرد تنظیموں کے بڑھاوے، فروغ اور پرتشدد حملے کرنے کی اجازت دینے کے بھی خلاف ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں