تاج محل کو رات کے نظارے کیلئے دوبارہ کھول دیا گیا

نئی دہلی (ڈیلی اردو) بھارت کی اترپردیش کے حکام نے معروف یادگار محبت تاج محل کو رات کے وقت نظارہ کرنے کی خاطر آنیوالے سیاحوں کیلئے دوبارہ کھول دیا ہے۔

یادگار کے انچارج ایک عہدیدار نے جمعہ کے روز بتایا کہ سیاح کل سے رات کے وقت تاج محل کا نظارہ کر سکیں گے۔

ہدایات کے مطابق رات کا نظارہ تین دن اور تین اوقات میں کیا جا سکے گا۔

حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تاج محل 21 ، 23 اور 24 اگست کو کھلا رہے گا۔ نیز نوول کرونا وائرس لاک ڈاؤن کی وجہ سے صرف تین اوقات مقامی وقت کے مطابق رات 8 بجکر 30 منٹ سے لیکر 9 بجے تک، 9 بجے سے لیکر 9 بجکر 30 منٹ تک اور 9 بجکر 30 منٹ سے لیکر رات 10 بجے تک ہی تاج محل کا نظارہ کیا جا سکے گا۔

حکام نے بتایا کہ ملک کی سپریم کورٹ کی احکامات کے مطابق ایک وقت میں 50 سیاح ہی نظارہ کر سکیں گے۔ رات کے نظارے کیلئے ٹکٹوں کی بکنگ ایک دن قبل کرائی جا سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں