روس میں یوکرائنی شہری جاسوسی کے الزام میں گرفتار

ماسکو (ڈیلی اردو) روسی خفیہ ادارے ایف بی ایس (Federal Security Service) نے پیر کے روز ایک مبینہ یوکرائنی جاسوس کو گرفتار کر لیا ہے۔

روسی ادارے کے مطابق اس یوکرائنی شہری کو روس کی چھوٹے ہتھیاروں کی صنعت سے متعلق ریاستی راز چرانے کے کوشش کے دوران ’رنگے ہاتھوں‘ پکڑا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ اس شخص کو تولا شہر سے گرفتار کیا گیا، جہاں روسی کی عسکری ہتھیار تیار کرنے والی فیکٹری قائم ہے۔

روسی ادارے نے اس زیرحراست شخص کا نام ظاہر کیے بغیر کہا ہے کہ گرفتار ملزم یوکرائنی خفیہ ادارے کے لیے کام کر رہا تھا۔

یوکرائنی وزارت خارجہ کی جانب سے فی الاحال اس خبر پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں