کراچی (ڈیلی اردو) کراچی: منگھوپیر تھانے کے انوسٹی گیشن آفیسر اکرم خان کو گزشتہ رات فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق دارالحکومت کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کے گلشن بہار کی مارکیٹ میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر اکرم خان کو اس وقت ٹارگٹ کلنگ کانشانہ بنایا گیا جب وہ ساتھی اہلکار اے ایس آئی ظفر کے ساتھ ہوٹل میں بیٹھا تھا، اسی دوران شلوار قمیض پہنے ایک ملزم نے دو پستولوں سے ہوٹل میں داخل ہو کر دونوں اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔
واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم کی فائرنگ سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) اکرم زخمی ہو کر گر گیا جبکہ ساتھی اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) ظفر پر حملہ آور نے متعدد گولیاں چلائیں لیکن وہ بال بال بچ گیا۔
ASI Akram Khan s/o Sarwar Khan age about 45yrs (Posting-Manghopir Investigation) embressd martyrdom by the firing of unknown accused at near Saifron Hotel, Sector 16, Gulshan e Bihar Orangi. The body of martyred #Police officer shifted to ASH & further investigation is continue. pic.twitter.com/bYpFvKx4x8
— Samar Abbas (@Samarjournalist) August 28, 2021
پولیس کا بتانا ہے کہ اے ایس آئی اکرم کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا لیکن وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
Police officer shot dead in #Karachi, #Pakistan. https://t.co/FDujVZA85V
— Shabbir Hussain Turi (@ShabbirTuri) August 28, 2021
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اعلیٰ پولیس حکام اور رینجرز کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ جائے وقوعہ سے پستول کے 8 خول ملے ہیں۔
پولیس کے مطابق مقتول اور اس کا ساتھی اہلکار منگھوپیر تھانے کے شعبہ تفتیش میں تعینات تھے اور مقتول کا آبائی تعلق صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ سے ہے۔
حملہ آوروں کی ویڈیو ایک رکشہ ڈرائیور نے بھی بنائی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو موٹرسائیکل سوار ملزمان ہوٹل کے باہر کھڑے ہیں، ایک ہوٹل میں داخل ہوتا ہے اور فائرنگ کر دیتا ہے اس کے بعد ملزمان فرار ہو جاتے ہیں۔
یاد رہے کہ تین روز قبل کورنگی میں بھی نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار یاسر کو ہلاک کر دیا تھا۔