اٹلی: 539 غیرقانونی تارکینِ وطن کو بچا لیا

روم (ڈیلی اردو) ماہی گیری کی ایک کشتی میں سوار 539 تارکین وطن کو سمندر سے بحفاظت بچا کر اطالوی جزیرے لامپے ڈوسا پہنچا دیا گیا ہے۔ یہ کسی ایک کشتی میں سوار سمندر میں پھنسے افراد کی سب سے بڑی تعداد ہے جسے بچایا گیا ہے۔ ان کی کشتی لامپے ڈوسا کے ساحل سے 15 کلومیٹر دور بحیرہ روم میں پھنسی ہوئی تھی۔

کشتی میں کم از کم تین خواتین اور والدین کے بغیر سفر کرنے والے 29 کم عمر افراد بھی سوار تھے۔ ان میں سے زیادہ تر کا تعلق شمالی اور مغربی افریقی ممالک کے علاوہ بنگہ دیش سے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں