طالبان کی ننگرہار میں امریکی ڈرون حملے کی مذمت

کابل (ڈیلی اردو/روئٹرز) طالبان نے افغانستانبکے مشرقی صوبے ننگرہار میں امریکی ڈرون حملے کی مذمت کی ہے۔ امریکا نے اس ڈرون حملے میں دولت اسلامیہ خراسان گروہ کے دو رکن اور کابل حملے کے ماسٹر مائنڈ کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ ’صاف ظاہر ہے کہ یہ افغان سرزمین پر حملہ ہے۔

امریکہ نے کہا ہے کہ اس نے دولت اسلامیہ خراسان گروہ کے اہم اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ جمعرات کو دولت اسلامیہ خراسان نے کابل ایئرپورٹ پر بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کی تھی جس میں کم از کم 175 افراد ہلاک اور 200 سے زائد افراد ہوئے تھے۔

ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ آئندہ کچھ گھنٹے میں طالبان کابل ایئرپورٹ کا مکمل کنٹرول سنبھال لیں گے۔

انھوں نے مزید کہا کہ وہ نئی حکومت کو چلانے کے لیے اہلکاروں کا انتخاب کر رہے ہیں اور جلد ایک مکمل کابینہ کا اعلان کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں