خمیس مشیط: سعودی اتحاد نے حوثیوں کے تین ڈرون تباہ کر دیئے

ریاض (ڈیلی اردو) سعودی اتحادی افواج نے حوثی ملیشیا کی جانب سے داغا گیا تیسرا ڈرون بھی مار گرایا۔

تفصیلات کے مطابق یمن کے حوثی باغی سعودی عرب کو مسلسل نشانہ بنانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں، ملیشیا نے مملکت کے علاقے خمیس مشیط پر ایک اور ڈرون داغا جسے تباہ کردیا گیا ہے۔

اتحادی افواج کا کہنا ہے کہ ایئر ڈیفنس کے ذریعے باغیوں کے ڈرون کو فضا میں ہی ناکارہ بنایا گیا۔

افواج نے یہ بھی کہا کہ حوثی باغی سعودی عرب کی تنصیبات، نجی املاک اور شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی مذموم کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

اس سے قبل دو ڈرون حملے اتوار کی رات کئے گئے، انہیں بھی ناکام بنا دیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ مذکورہ تینوں ڈرون خمیس مشیط کو ہی نشانہ بنانے کے لیے بھیجے گئے تھے۔ باغی بدھ سے اب تک چار مرتبہ اس شہری کو نشانہ بنانے کی ناکام کوشش کرچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں