اوگرا نے عوام پر ایل پی جی بم گرا دیا، گھریلو سلنڈر 95 روپے مہنگا کر دیاگیا

اسلام آباد(ڈیلی اردو) عوام پر ایل پی جی بم گرا۔دیا گیا۔ اوگرا نے فی کلو ایل پی جی نو روپے اور ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر پچانوے روپے مہنگا کردیا۔ ایل پی جی کے نرخوں میں اضافے کا نوٹی فیکشن جاری کردیا گیا۔

اوگرا نے مارچ کیلئے ایل پی جی کی نئی قیمتوں کے تعین کا نوٹی فیکشن جاری کردیا جس کے تحت ایل پی جی فی کلو نو روپےمہنگی کرنے کے بعد نئی قیمت 130روپے مقرر کردی گئی۔ اسی طرح ایل پی جی کاگیارہ اعشاریہ آٹھ کلو گرام گھریلو سلنڈر پچانوے روپے مہنگا کردیاگیا،اب ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر چودہ سو ستائیس روپے کی بجائے پندرہ سو بائیس روپے میں دستیاب ہوگا جبکہ کمرشل سلنڈر 409روپے مہنگا کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت 460 ڈالرسے بڑھ کر 525 ڈالر فی میٹرک ٹن ہو گئی ہےجس کے باعث ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔واضح رہے کہ ایک ماہ کے دوران اوگرا نے فی کلو ایل پی جی پندرہ روپے اور گھریلو سلنڈر 161روپے مہنگا کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں