خوست: طالبان نے صدر اشرف غنی کے مذہبی مشیر کو گرفتار کر لیا

کابل (ڈیلی اردو) طالبان نے مذہبی امور پر افغانستان کے صدر اشرف غنی کے مشیر کو گرفتار کر لیا ہے۔

مولوی محمد سردار زدران افغانستان میں قومی کونسل برائے مذہبی امور کے سابق سربراہ تھے۔ یہ ملک میں مذہبی امور کے حوالے سے سب سے بڑا ادارہ تھا۔

ان کے بیٹے نے کہا ہے کہ انھیں طالبان نے خوست صوبے میں حراست میں لے لیا ہے۔ ایک تصویر جاری کی گئی ہے جس میں سردار زدران کی آنکھوں پر پٹی دیکھی جاسکتی ہے۔

خیال ہے کہ ملک میں ان کا اثر و رسوخ ہے اور انھوں نے طالبان کے خلاف بغاوت کا اعلان کیا تھا۔

15 اگست کو جب طالبان جنگجو کابل کا محاصرہ کر رہے تھے اسی دوران صدر اشرف غنی نے اچانک ملک چھوڑ دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں