جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکا، ایک فوجی ہلاک

راولپنڈی (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاکستانی فوج کا ایک اہلکار ہلاک ہو گیا۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکا آسمان منزا کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن کے دوران ہوا جس میں 25 سالہ سپاہی واجد خٹک ہلاک ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سپاہی واجد اللہ کا تعلق خیبرپختونخوا کے ضلع کرک سے تھا۔

حملے کے بعد فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ایک دہشت گرد بھی مارا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں