شام میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹوں سے حملہ

دمشق (ڈیلی اردو) شام کے علاقے دیر الزور میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب کو نیکو گیس فیلڈ میں امریکی فوجی اڈے کے قریب تین راکٹ داغے گئے۔

تفصیلات کے مطابق شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پرنظر رکھنے والے ادارے’سیرین آبزر ویٹری‘ کا کہنا ہے کہ یہ راکٹ شام میں خشام قصبے سے دغے گئے جو شامی رجیم کے زیرانتظام ہے۔ 

راکٹ حملوں کے بعد دولت اسلامیہ ’داعش‘ کے خلاف سرگرم بین الاقوامی عسکری اتحاد کے طیاروں کو اس علاقے میں نچلی پروازیں کرتے دیکھا۔

واضح رہے کہ 21 اگست کو بین الاقوامی اتحاد ایک ڈرون کو مار گرایا تھا جو اس وقت دیرالزور میں العمر آیل فیلڈ پر اڑ رہا تھا۔ یہ گیس فیلڈ میں بین الاقوامی عسکری اتحاد نے اپنا اڈہ قائم کر رکھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں