افریقی ملک گِنی میں فوجی بغاوت، صدر اَلفا کونڈے گرفتار

کونا کری (ڈیلی اردو) افریقی ملک گنی میں فوج کے ایک گروپ نے اقتدار پر قبضہ کرکے آئین معطل کردیا اور صدر کو گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق اتوار کی صبح دارالحکومت کوناکری میں صدارتی محل کے قریب فائرنگ کی آوازیں سنائی دی تھیں جس کے کچھ گھنٹے بعد سرکاری ٹی وی پر فوج کی جانب سے اقتدار پر قبضے کا اعلان کیا گیا۔

بغاوت کرنے والے فوجیوں نے ملک کے صدر الفا کونڈے کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔ انہوں نے گزشتہ برس دسمبر میں مسلسل تیسری ٹرم کیلئے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں