داعش سے تعلق رکھنے والی سویڈن خواتین وطن واپسی پر گرفتار

اسٹاک ہوم (ڈیلی اردو) سویڈن میں دو خواتین کو دہشت گرد تنظیم ’’اسلامک اسٹیٹ‘‘ سے تعلق کے شبے میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پیر کے روز پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ خواتین شام سے واپس لوٹیں ہیں۔

میڈیا رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ ان میں سے ایک خاتون سے جنگی جرائم سے متعلق تفتیش کی جا رہی ہے۔ مقامی پولیس کے مطابق ان خواتین کو اسٹاک ہولم پہنچنے پر ہوائی اڈے سے گرفتار کیا گیا۔

بتایا گیا ہےکہ ایک اور خاتون کو پوچھ گچھ کے بعد رہا کر دیا گیا۔ پبلک پراسیکیوٹر رینا دیوگن نے کہا کہ عالمی قوانین سویڈن کو جنگی جرائم، نسل کشی اور انسانیت کے خلاف جرائم جیسے معاملات میں ملوث افراد سے تفتیش کا پابند بناتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں