مہمند میں فائرنگ کے دو واقعات میں 2 پولیس اہلکار ہلاک

اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع مہمند میں پولیس پر حملوں میں دو اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق دہشت گردی کے واقعات تحصیل یکہ غنڈ اور تحصیل خویزئی بائیزئی میں پیش آئے۔

پولیس کے مطابق پہلا حملہ خویزئی بائیزئی سب ڈویژن کے علاقے سڑہ خوا میں ہوا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ کی، جس سے ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا۔

دوسرا حملہ تحصیل یکہ غنڈ میچنی پوسٹ ہاد کور پر کیا گیا جس میں ایک اور پولیس اہلکار ہلاک ہوا۔ ہلاک پولیس اہلکاروں کی شناخت نظام ولد غفور اور ناصر ولد امیر سید کے نام سے ہوئی۔

‏پولیس کا کہنا تھا کہ دونوں واقعات میں حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

دونوں اہلکاروں کا نمازِ جنازہ غلنئی پولیس لائن میں ادا کی گئی۔ نمازِ جنازہ میں ڈپٹی کمشنر مہمند غلام حبیب اور ڈسٹرکٹ پولیس افیسر مہمند صلاح الدین کنڈی نے شرکت کی۔

دوسری جانب ان حملوں کی ذمہ داری کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان محمد خراسانی نے قبول کی ہے اور کہا ہے کہ یہ کارروائیاں ان کے مجاہدین نے سنائپر گنز سے کئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں