شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین جھڑپ میں 2 دہشتگرد ہلاک، کیپٹن زخمی

اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں فوجی کیمپ کے قریب سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک اور ایک آرمی کیپٹن زخمی ہوگیا۔

ایک سینئر سیکورٹی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ڈیلی اردو کو بتایا کہ 6 ستمبر کو رزمک کیمپ کے قریب دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں کیپٹن طاہر زخمی اور دو دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1438574799421259777?s=19

دوسری جانب کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

حال ہی میں شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے 4 ستمبر کو ایک بیان میں کہا کہ جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے میں 7 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے۔ فوجی حکام نے بتایا کہ جوابی کارروائی میں پانچ دہشت گرد بھی مارے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں