افغانستان: کابل اور جلال آباد میں دھماکے، 3 طالبان ہلاک، 22 شہری زخمی

کابل (ڈیلی اردو) افغانستان کے دارالحکومت کابل اور شہر جلال آباد میں ہونے والے دھماکوں میں 3 طالبان ہلال اور 22 سے زائد شہری زخمی ہوگئے۔

طلوع نیوز کے مطابق ہفتے کے روز ہونے والے دھماکوں میں بارودی مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا جس میں طالبان فورسز کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے، حملے کے نتیجے میں 3 طالبان افراد ہلاک جبکہ 20 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ننگرہار کے صوبائی ہسپتال کے حکام کے مطابق 20 زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں سے زیادہ تر عام شہری ہیں۔

مقامی صحافی انیس الرحمن کے مطابق دھماکے کے بعد طالبان نے عام شہریوں پر فائرنگ کی جس سے متعدد شہری ہلاک و زخمی ہوگئے ہیں۔

اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔ یہ افغانستان میں طالبان حکومت قائم ہونے کے بعد پہلا حملہ ہے۔

ادھر کابل میں ہزارہ برادری کے اکثریتی علاقے تیرہ میں زور دار دھماکا ہوا ہے۔ جائے وقوعہ کی جانب ایمبولینس کو جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے جبکہ پولیس اور طالبان اہلکاروں نے حادثے کی جگہ کا گھیراو کرلیا ہے۔

https://twitter.com/Natsecjeff/status/1439132666050326530?s=19

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا دیسی ساختہ بم کا ہے جس میں 2 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ تاحال کسی گروپ نے دونوں دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں