لیبیا میں لاپتہ مہاجرین پر گہری تشویش ہے، آئی او ایم

طرابلس (ڈیلی اردو) اقوام متحدہ کی ايک ذیلی ایجنسی نے لیبیا ميں پناہ گرینوں اور مہاجرین کی گمشدگی پر تشویش ظاہر کی ہے۔

انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کے مطابق یورپ پہنچنے کے کوششوں کے دوران بحرہ روم ميں اس سال اب تک 24 ہزار سے زائد مہاجرين کو روکا اور لیبیا بھیجا جا چکا ہے۔ البتہ لیبیا ميں موجود حراستی مراکز ميں صرف چھ ہزار کا باقاعدہ اندراج ہوا ہے۔

ادارے کے مطابق بقیہ ہزاروں مہاجرین کے بارے ميں کوئی مصدقہ اطلاع نہيں ہے۔

آئی او ايم نے خدشہ ظاہر کيا ہے کہ بقيمیہ مہاجرین جرائم پیشہ گروہوں کے چنگل میں پھنس گئے ہوں گے۔ لیبیا کی وزارت داخلہ نے اس بارے ميں اپنا رد عمل ظاہر نہيں کيا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں