بنوں: تحریک طالبان پاکستان کا انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار، سر کی قیمت 20 لاکھ تھی

بنوں (ڈیلی اردو) کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا نے کارروائی کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث انتہائی مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔

کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ بنوں کو خفیہ ذرائع سے اطلاعات ملیں کہ سکیورٹی فورسز پر فائرنگ اور بم دھماکوں میں ملوث انتہائی مطلوب دہشت گرد ولی نور جانی خیل تھانہ جانی خیل کے علاقے میں موجود ہے اور دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہا ہے جس پر سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔

واضح رہے کہ صوبائی حکومت نے گرفتار دہشت گرد کے سر کی قیمت 20 لاکھ روپے مقرر کی ہے جبکہ اس کا تعلق تحریک طالبان پاکستان کے لوکل کمانڈر اختر محمد عرف خلیل جانی خیل گروپ سے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں