سوڈان میں فوجی بغاوت ناکام

خرطوم (ڈیلی اردو) سوڈان میں حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش ناکام ہوگئی، حکومتی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے سازش کرنے والوں کو گرفتار کرلیا۔

سوڈانی وزیر اطلاعات حمزہ بلول کا کہنا تھا کہ سابق صدر عمر البشیر کے حامی ملٹری اور سویلین حکام نے بغاوت کی کوشش کی مگر سوڈانی فورسز نے بغاوت کی کوشش ناکام بنادی۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے بغاوت کی منصوبہ بندی کرنے والوں کو گرفتار کرلیا، جن میں سول اور ملٹری حکام شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں