یونانی کوسٹ گارڈز نے 150 تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچا لیا

ایتھنز (ڈیلی اردو) یونان کے جنوبی مغربی پانیوں میں لکڑی کی ایک کشتی میں سوار 150 تارکین وطن افراد کو سمندر سے بچا لیا گیا ہے۔

یونانی کوسٹ گارڈز کے مطابق ایک کارگو شپ نے مشکل میں پھنسی اس کشتی کے بارے میں حکام کو اطلاع دی تھی۔ اس کشتی میں سوار ایک خاتون کے پانی میں گرنے کی بھی اطلاع دی گئی جس کے بعد یونانی ایئر فورس اور بحریہ کے ہیلی کاپٹرز اور وہاں گشت کرتی کوسٹ گارڈ کی کشتیوں نے ریسکیو آپریشن شروع کردیا۔

ریسکیو کیے گئے افرادکی قومیت کے بارے میں تا حال اطلاعات جاری نہیں کی گئی ہیں۔ کشتی کے ان مسافروں کو یونانی جزیرے کریٹ منتقل کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں