اسپین: کینری جزائر تک پہنچنے کی کوشش میں 785 مہاجرین کی اموات

میڈرڈ (ڈیلی اردو) اسپین کے ماتحت کینری جزائر تک پہنچنے کی کوشش کرنے والے پناہ گزینوں کی اموات میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

جنیوا میں مہاجرین کی عالمی تنظیم آئی او ایم کے مطابق رواں برس کے آغاز سے کم از کم 785 افراد یورپی جزیروں تک پہنچنے کی کوشش میں سمندر میں لاپتہ ہو گئے۔ یہ تعداد پچھلے سال کے مقابلے میں دوگنا سے بھی زیادہ بنتی ہے۔

اقوام متحدہ کی ایجنسی نے افریقہ اور کینری جزیروں کے درمیان آبی گزرگاہ میں گزشتہ ماہ اگست کے دوران تین سو نواسی ہلاکتوں کا بتایا ہے۔ اس ادارے کے سربراہ نے سمندر میں ڈوبنے والے افراد کی تعداد میں اضافے کے خدشے کا بھی اظہار کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں