شمالی کوریا نے نئے ہائپر سونک میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا

پیانگ یانگ (ڈیلی اردو) شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ اس نے ایک ہائپر سونک (آواز کی رفتار سے تیز چلنے والے سپر سانک سے بھی زیادہ تیز رفتار) میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔

شمالی کوریا نے کہا ہے کہ اس نے اپنے نئے ہائپرسانک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

ہائپرسانک کا مطلب ہے کہ آواز کی رفتار سے پانچ گُنا زیادہ رفتار سے سفر کرنے کی صلاحیت کا حامل۔ یہ رفتار قریب 6180 کلومیٹر فی گھنٹہ بنتی ہے۔ خود کو جوہری طاقت قرار دینے والے شمالی کوریا کے مطابق اس میزائل کو جوہری ہتھیار لے جانے کے قابل بنایا جا رہا ہے۔

شمالی کوریا کے مطابق یہ میزائل ’انتہائی زیادہ اسٹریجک اہمیت‘ رکھتا ہے۔

خیال رہے کہ منگل کے روز جنوبی کوریا نے بتایا تھا کہ شمالی کوریا نے کھلے سمندر میں ایک کم فاصلے تک مار کرنے والا میزائل داغا ہے، تاہم اس کی نوعیت کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں