پولینڈ افغان مہاجرین کیساتھ غیر قانونی سلوک کر رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

نیو یارک (ڈیلی اردو) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے پولینڈ پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ غیر قانونی طور پر ان افغان مہاجرین کو ملک میں داخلے کی اجازت نہیں دے رہا جو گزشتہ کئی ہفتوں سے بیلاروس کے ساتھ لگنے والی اس کی سرحد پر پھنسے ہوئے ہیں۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی یورپی شاخ کے مطابق ان پھنسے ہوئے 32 مہاجرین کے پاس نہ تو خوراک ہے، نہ پانی اور نہ ہی ادویات۔

ان مہاجرین کا کہنا ہے کہ طالبان کی طرف سے افغانستان پر قبضے کے بعد وہ بیلاروس سے سرحد پار کر کے پولینڈ میں داخل ہوئے تھے تاہم بعد میں انہیں واپس بیلاروس بھیج دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں