خیبر: باڑہ میں تخریب کاری کی کوشش ناکام

باڑہ (نمائندہ ڈیلی اردو) خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر میں پولیس نے اسلحہ برآمد کرکے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پولیس نے باڑہ کے علاقے ملک دین خیل کے ایک گھر سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

ایس ایچ او باڑہ سوالزر خان کے مطابق برآمد کئے گئے اسلحے میں 6 عدد بارودی سرنگ، 3 عدد ریمورٹ کنٹرول ڈیوائس اور الیکٹرک تاریں شامل ہیں۔

سوالزر خان نے بتایا کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بارودی سرنگیں کو ناکارہ بنا دیا ہے۔

ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ برآمد کیا گیا اسلحہ کسی بھی تخریب کاری میں استعمال ہو سکتا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں