کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات کا علم نہیں، شیخ رشید احمد

اسلام آباد (ڈیلی اردو) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی ) کے ساتھ مذاکرات کا کوئی علم نہیں ہے جبکہ تین سے چار گروپس کے کالعدم تنظیم کو جوائن کرنے کی اطلاعات ہیں، پاکستان مزاحمت نہیں مفاہمت کا داعی ہے، وزیراعظم نے کہا تھا جو لوگ ہتھیار پھینکیں گے اور آئین پاکستان کو مانیں گے ان کے ساتھ بات ہوگی تاہم ملک کو نقصان پہنچانے والے لوگوں کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوں گے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ افغانستان کیلئے آن لائن ویزا جاری کررہے ہیں جس سے بہت سے معاملات آسان ہوں گے جبکہ طور خم اور چمن بارڈر کو مکمل بائیو میٹر ک کردیا گیا ہے اور انسانی بنیادوں پر جتنا ہو سکا افغانستان کی مدد کریں گے، جو لوگ افغانستان جانا چاہتے ہیں اور چالیس سال سے بیٹھے ہوئے ہیں وہ بغیر فیس جاسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں