باماکو (ڈیلی اردو) افریقی ملک مالی میں بم دھماکے کے نتیجے میں 16 فوجی اہلکار ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق افریقی ملک مالی میں بم دھماکے کے نتیجے میں 16 فوجی اہلکار ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے، آرمی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گشت پر مامور سیکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی دھماکہ خیز مواد سے ٹکرا گئی جب کہ دھماکے کے بعد شدید فائرنگ بھی کی گئی۔
Sixteen soldiers have been killed and 10 wounded in an attack in central Mali, security and health officials sayhttps://t.co/eGg96GDeUx
— AFP Africa (@AFPAfrica) October 7, 2021
مالی آرمی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حملے میں 3 گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں جب کہ حملہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا شاخسانہ ہے جس میں 15 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔