ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کا روشن راجپر کی موت کی فوری تحقیقات کا مطالبہ

خیرپور + لاہور (ڈیلی اردو) پاکستان میں انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والی غیر سرکاری تنظیم ہیومن رائٹس کمیشن نے صوبہ سندھ کے ضلع خیرپور کے شہر رانی پور میں کمیونٹی ورکر روشن راجپر کی موت کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

ایک بیان میں انسانی حقوق کمیشن نے کہا کہ روشن راجپر کو دھمکیاں ملیں لیکن پولیس خاتون کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہی۔

رانی پور کی سماجی کارکن روشن راجپر کی موت کی وجہ اب تک معلوم نہیں کی جاسکی ہے۔ روشن راجپر کی تشدد زدہ لاش گزشتہ روز ان کے گھر سے ملی تھی۔ روشن راجپر کے چہرے پر تشدد اور خون کے نشانات تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنے کے بعد موت کی وجہ واضح ہوجائے گی۔

ایس ایس پی ظفر اقبال ملک کا کہنا ہے کہ سماجی ورکر روشن راجپر کی موت کے حوالے سے تفتیش جاری ہے۔

ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ ورثا نے بھی تاحال مقدمہ درج کرنے کیلئے پولیس سے رابطہ نہیں کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں