افغان طالبان کے سابق کمانڈر پر امریکی فوجیوں کو قتل کرنے کا الزام

واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکا نے افغان طالبان کے ایک سابق کمانڈر حاجی نجیب اللہ پر افغانستان میں امریکی فوجی اہلکاروں کے قتل کی فردِ جرم عائد کر دی ہے۔

امریکی محکمہ انصاف کے مطابق حاجی نجیب اللہ کو سن 2008 میں امریکی فوجیوں پر حملوں کا ملزم قرار دیا جا رہا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ان حملوں کے نتیجے میں تین امریکی فوجی اور ان کے ایک افغان مترجم کی موت ہو گئی تھی۔ اس کے ساتھ ساتھ ایک امریکی ہیلی کاپٹر بھی مار گرایا گیا تھا۔ اس وقت امریکا میں زیر حراست طالبان کے اس سابق کمانڈر پر پہلے ہی سن 2008 میں ایک امریکی صحافی کو اغوا کرنے کا الزام بھی ہے۔

یہ فردِ جرم افغانستان میں امریکا کی قیادت میں فوجی کارروائی کی 20 ویں سالگرہ کے موقع پر عائد کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں