سندھ: نواب شاہ میں آئی ایس آئی کے دفتر کے قریب دھماکا

نواب شاہ (ڈیلی اردو) نواب شاہ میں پاکستان فوج کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے دفتر پر بم حملہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نواب میں قائم قانونے نافذ کرنے والے حساس ادارے (آئی ایس آئی) کے دفتر کے قریب دھماکا ہوا، دھماکا اس قدر شدید تھا کہ ارد گرد کے لوگ دفتروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے اور خوف و ہراس پھیل گیا، دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کردیا۔

ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے جائے وقوعہ سے ایک مشکوک نوجوان کو زخمی حالت میں حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کر دیاہے، اور اس سے تفتیش جاری ہے،جب کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائے وقوعہ کو سرچ کرکے کلیئر قرار دے دیا ہے۔

دوسری جانب کالعدم سندھی آزادی پسند مسلح تنظیم ایس آر اے نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

سندھودیش روولیوشنری آرمی کے ترجمان سوڈھو سندھی نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ آج صبح نوابشاہ میں سرکٹ ہاؤس کے سامنے پاکستانی انٹیلیجنس ایجنسی “آئی ایس آئی” کی آفس پر گرنیڈ حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حملہ اس وقت کیا گیا جب آئی ایس آئی آفس کے گیٹ کی چوکی پر مقرر اہلکار رات کی ڈیوٹی ختم کرکے جا رہے تھے اور دوسرے اہلکار صبح کی چارج لے رہے تھے، حملے میں دو اہلکار مارے گئے ہیں اور دو زخمی ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں