جرمنی کا ایران سے ارمان عبدالعلی کیلئے سزائے موت کی معطلی کا مطالبہ

برلن (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے) وفاقی جرمن حکومت کی انسانی حقوق کی نگران عہدیدار کوفلر نے ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایک ایرانی نوجوان کو سنائی گئی موت کی سزا پر مجوزہ عمل درآمد روک دے۔

بَیربل کوفلر نے کہا کہ ارمان عبدالعلی نامی مجرم ارتکابِ جرم کے وقت نابالغ تھا۔ کوفلر نے کہا کہ اسے سنائی گئی سزائے موت پر عمل درآمد بین الاقوامی قانون کے منافی ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ اس امر کے قابل اعتماد اشارے بھی ملے ہیں کہ اس وقت چوبیس سالہ عبدالعلی سے تشدد کے ذریعے اعتراف جرم کرایا گیا تھا۔

انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی تہران حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ارمان عبدالعلی کو قتل کے جرم میں سنائی گئی سزائے موت معطل کر دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں