اسرائیل کیساتھ تعاون کا الزام، حماس نے 2 افراد کو سزائے موت سنا دی

بیت المقدس (ڈیلی اردو) غزہ میں حماس کی ایک فوجی عدالت نے اسرائیل کے ساتھ تعاون کرنے کے الزام میں دو افراد کو سزائے موت سنا دی ہے۔ ملزموں کی عمریں تینتالیس اور تیس برس بتائی گئی ہیں۔

ان دونوں پر الزام تھا کہ انہوں نے انتہائی حساس اور درست معلومات اسرائیل کو فراہم کیں، جن کے نتیجے میں حماس کے جنگجو ہلاک ہوئے تھے۔

حماس کی جانب سے آخری مرتبہ سن دو ہزار سولہ میں ایک ملزم کو سزائے موت دی گئی تھی۔

دوسری جانب فلسطینی سینٹر فار ہیومن رائٹس نے اس فیصلے کی مذمت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں