لاپتا افراد کیس: عدالت پولیس و جے آئی ٹی پر شدید برہم

کراچی (ڈیلی اردو) لاپتا افراد کے کیس میں سندھ ہائیکورٹ نے پولیس اور جے آئی ٹی حکام پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ عدالت نے پولیس اور دیگر اداروں سے پیش رفت رپورٹس طلب کرتے ہوئے سماعت 16 نومبر تک ملتوی کردی۔

سندھ ہائیکورٹ میں لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی جس میں عدالت نے لاپتا افراد کی عدم بازیابی پر پولیس اور جے آئی ٹی حکام پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

دوران سماعت لاپتا افراد کے اہل خانہ کی جانب سے کمرہ عدالت میں چیخ و پکار کی گئی۔

جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے ریمارکس دیے کہ لاپتا افراد کے اہلخانہ دھکے کھا کھا کر تھک چکے ہیں، گمشدہ شہری ملک چھوڑ گئے ہیں یا کسی حراستی مرکز میں قید ہیں؟ بوڑھی خواتین کی بھی کسی کو فکر نہیں ہے؟

عدالت کا کہنا تھا کہ پولیس کی کارکردگی دیکھ کر ہمیں بھی افسوس ہوتا ہے۔

عدالت نے پولیس اور دیگر اداروں سے پیش رفت رپورٹس طلب کرتے ہوئے سماعت 16 نومبر تک ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں