پشاور: پتنگ چوک میں پارکنگ کے قریب سے ملنے والا بم ناکارہ بنا دیا گیا

پشاور (ڈیلی اردو) پشاور پتنگ چوک میں پارکنگ کے قریب بم کی اطلاع موصول ہوئی ہے، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے دیسی ساختہ بم کو ناکارہ بنادیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس حکام کا کہنا تھا کہ پتنگ چوک سے بارودی مواد برآمد ہوئی ہے، مواد مقامی موٹر بارگین کے قریب نصب کیا گیا تھا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ بم ڈسپوزل یونٹ (بی ڈی یو) کو طلب کر کے مواد ناکارہ بنا دیا گیا ہے، جبکہ علاقے کو گھیرا میں لے کر مختلف زاویوں سے تفتیش جاری ہے۔

واضح رہے کہ بی ڈی یو کے مطابق مواد دو کلو گرام سے زائد ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں