امریکی ریاست ٹیکساس میں نرس پر 4 مریضوں کو ’ہوا کا ٹیکا‘ لگا کر قتل کرنیکا جرم ثابت

نئی دہلی (ڈیلی اردو/بی بی سی) انڈیا میں نار کوٹکس کنٹرول بیورو کی ایک ٹیم نے تحقیقات کے لیے ممبئی میں اداکار شاہ رخ خان کے گھر چھاپہ مارا ہے۔ اس کارروائی کا تعلق شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کے سے ہے جو منشیات کے ایک معاملے میں زیرِ حراست ہیں۔

خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق این سی بی کی ٹیم جمعرات کو شاہ رخ خان کی رہائش گاہ ’منت‘ پہنچی۔

شاہ رخ خان کے علاوہ این سی بی کی ایک ٹیم جمعرات کو اداکارہ اننیا پانڈے کے گھر بھی گئی ہے۔

اننیا پانڈے اداکار چنکی پانڈے کی بیٹی اور شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کی قریبی دوست ہیں۔ این سی بی نے انھیں جمعرات کو پوچھ گچھ کے لیے بھی بلایا ہے۔

شاہ رخ خان نے جمعرات کو ممبئی کی آرتھر روڈ جیل میں قید اپنے بیٹے آرین سے ملاقات بھی کی۔ یہ آرین کی گرفتاری کے بعد پہلا موقع تھا کہ شاہ رخ ان سے ملنے جیل پہنچے۔

بمبئی ہائی کورٹ 26 اکتوبر کو اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی منشیات کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت کرے گی۔ اس سے قبل ممبئی کی خصوصی عدالت نے بدھ کو آرین خان کی ضمانت کی درخواست مسترد کی تھی۔ عدالت نے ارباز مرچنٹ اور منمون دھمیچ کی ضمانت کی درخواستیں بھی مسترد کیں۔

یہ تمام افراد منشیات کی خرید اور اسے استعمال کرنے کے الزامات کے تحت گذشتہ کئی دنوں سے زیر حراست ہیں۔

آرین خان کو دو اکتوبر کی شام انڈیا میں منشیات کی روک تھام کے ادارے نارکوٹکس کنٹرول بورڈ (این سی بی) نے منشیات خریدنے اور استعمال کرنے کے الزامات کے تحت ایک ’ریو پارٹی‘ سے گرفتار کیا تھا۔

آٹھ اکتوبر کو ممبئی کے میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کی عدالت نے بھی آرین خان کی ضمانت کی درخواست کو مسترد کیا تھا اور سیشن کورٹ نے ان کا سات روزہ ریمانڈ بھی دیا تھا۔ اس ریمانڈ کے مکمل ہونے کے بعد انھیں 14 دن کے عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا تھا۔

آرین خان اور دیگر شریک ملزمان کو فی الحال ممبئی کی آرتھر روڈ جیل میں رکھا گیا ہے۔

ریو پارٹی کیا ہوتی ہے؟

آرین خان کے حوالے سے کہا گیا کہ انھیں ایک ریو پارٹی سے گرفتار کیا گیا تھا۔

ریو پارٹیز کو انڈیا میں عموماً خفیہ طور پر منظم کیا جاتا ہے۔ ایسی پارٹیز میں منشیات، شراب، موسیقی، رقص اور بعض اوقات سیکس جیسے عوامل بھی شامل ہوتے ہیں۔

انڈیا میں انسداد منشیات کے ادارے این سی بی کے ایک عہدیدار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ’ریو پارٹیوں کا اہتمام صرف پارٹی سرکٹ سے تعلق رکھنے والے چند لوگوں کے لیے کیا جاتا ہے۔ نئے آنے والوں کو ان پارٹیوں میں شرکت کی اجازت نہیں ہوتی ہے اور اس کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ پارٹی کے بارے میں معلومات عام لوگوں میں نہ پھیل جائے۔‘

انھوں نے کہا کہ انڈیا میں ریو پارٹیاں منشیات استعمال کرنے اور اسے فروخت کرنے والوں کے لیے محفوظ مقامات ہیں۔

ایک اور عہدیدار کے مطابق عموماً ریو پارٹیوں میں بڑی مقدار میں منشیات کا استعمال ہوتا ہے۔

این سی بی نے کروز پر منعقدہ ریو پارٹی سے 13 گرام کوکین، پانچ گرام میفیڈرون اور ایکسٹسی کی 22 گولیاں ضبط کیں تھیں۔

عہدیدار نے کہا کہ ’ریو پارٹیوں میں ایکسٹسی، کیٹامائن، ایم ڈی ایم اے، ایم ڈی اور چرس جیسی منشیات بھی استعمال کی جاتی ہیں۔‘

پارٹی کے دوران بلند آواز میں الیکٹرک ٹرانس میوزک چلایا جاتا ہے تاکہ منشیات استعمال کرنے والے زیادہ دیر تک اسی موڈ میں رہیں۔ لوگ منشیات لیتے ہیں اور اس تیز موسیقی پر جھومتے ہیں۔

عہدیدار کے مطابق ریو پارٹیاں 24 گھنٹوں سے لے کر تین، تین دنوں تک جاری رہتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں