طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق اور 31 زخمی، 500 سے زائد مکانات تباہ

اسلام آباد (ڈیلی اردو) ملک بھر میں ہونے والی طوفانی بارشوں سے اب تک 15 افراد جاں بحق اور 31 زخمی ہوگئے، سب سے زیادہ جانی ومالی نقصان بلوچستان میں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک بھر میں ہونے والی حالیہ طوفانی بارشوں اور برفباری سے جانی ومالی نقصان سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بارشوں کےباعث 15 افراد جاں بحق اور 31 افراد زخمی ہوئے ہیں، بارشوں کے باعث سب سے زیادہ نقصان صوبہ بلوچستان میں ہوا۔

این ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں 9 افراد جاں بحق ہوئے اور 500 سے زائد مکانات منہدم ہوئے جبکہ فاٹا میں 4 اور خیبر پختونخوا میں دو افراد جاں بحق ہوئے۔

اس کے علاوہ مختلف علاقوں میں درجنوں دکانیں تباہ ہوئیں، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جاں بحق افراد کا تعلق ٹانک اور چارسدہ سے ہے، متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

ہیوی مشینری بھی پہنچا دی گئی ہے، کھانے پینے کے دس ہزار پیکٹس متاثرہ افراد تک پہنچا دیئے گئے، امدادی ٹیمیں اور متعلقہ ادارےہائی الرٹ ہیں۔

جبکہ ڈیلی اردو کے نمائندہ دین محمد وزیر کے مطابق قبائلی ضلع ‏جنوبی وزیرستان میں برفباری سے اولڈ سروکئی میں ایک مکان کی چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں 2 بچے اور خاتون شامل ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں