لوئر دیر میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، تحریک طالبان پاکستان کا انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد (ش ح ط) سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں پاک افغان سرحد کے قریب آپریشن کیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب دہشت گرد مارا گیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق لوئر دیر کی تحصیل لعل قلعہ کے علاقے لالو میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع ملنے پر آپریشن کیا۔

https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1453044986132402177?t=rGhwXWBK-IarNrE95NICMA&s=19

ذرائع نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) انتہائی مطلوب دہشت گرد ارشاد عرف وقاص مارا گیا۔

https://twitter.com/Natsecjeff/status/1452923304415801346?t=TVLcTyXgQU-qsXMdojcaig&s=19

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا۔

ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ اور بارودی سرنگ کے حملوں میں ملوث تھا۔

سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

دوسری جانب کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے تصدیق کی ہے کہ لوئر دیر میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپوں میں گروہ کا ایک رکن ہلاک ہوگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں