پاک بھارت کشیدگی: وزیراعظم عمران خان کا برطانوی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد (ڈیلی اردو) برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھارتی پائلٹ کی رہائی کے فیصلے کوعالمی سطح پر بھرپور پذیرائی ملی ہے۔

وزیراعظم عمران خان اور برطانوی وزیراعظم تھریسامے کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں وزیراعظم نے برطانوی ہم منصب کو پلوامہ واقعے کے بعد کی صورتحال سے متعلق اپنے مؤقف سے آگاہ کیا۔

برطانوی وزیراعظم نے پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے کہا کہ برطانیہ اس صورتحال میں دونوں ممالک سے رابطے میں ہے۔برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے بھارتی پائلٹ کی رہائی کے فیصلے کو سراہتے ہو کہا کہ آپ کے اس اقدام کو عالمی سطح پر بھرپور پذیرائی ملی۔

مزید برآں وزیراعظم عمران خان اور برطانوی ہم منصب تھریسامے نے ایک دوسرے کو دورے کی دعوت بھی دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں