سعودی عرب کا پہلی بار غیر ملکیوں کو شہریت دینے کا اعلان

ریاض (ڈیلی اردو) سعودی عرب نے شاندار صلاحیتوں اور نایاب شعبوں سے وابستہ غیرملکیوں کو سعودی شہریت دینے کا اعلان کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے شاہی فرمان جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق شاندار صلاحیتوں اور نایاب شعبوں سے وابستہ غیر ملکیوں کو سعودی شہریت دینے کا حکم دیا گیا ہے۔

شاہی فرمان کے مطابق شریعت، طب اور سائنس میں نمایاں کارکردگی والے غیر ملکی افراد سعودی شہریت کےاہل ہوں گے۔

اس کے علاوہ ثقافت، کھیل اور ٹیکنالوجی میں بھی نمایاں کارکردگی دکھانے والے غیر ملکی بھی سعودی شہریت کے اہل قرار دیے گئے ہیں۔

شاہی فرمان میں کہا گیا ہےکہ سعودی شہریت ویژن 2030 کی پالیسی سازی کے عین مطابق پیش کی جارہی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں