سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا ڈیرہ اسماعیل خان میں جاری ٹارگٹ کلنگ پر نوٹس

اسلام آباد (ڈیلی اردو) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین سابق وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک ڈیرہ اسماعیل خان میں جاری ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں پر توجہ دلانے پر سوموٹو ایکشن لیتے ہوئے 12 مارچ دن گیارہ بجے کمیٹی روم نمبر 1 میں اجلاس طلب کرلیا

ذرائع کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین سابق وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی جنرل سیکریٹری فیصل کریم کنڈی کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں پر توجہ دلانے پر سوموٹو ایکشن لیتے ہوئے کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے

سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے جنرل سیکرٹری فیصل کریم کنڈی کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان جاری ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں پر تشویش اور مذمت کا اظہار کرنے کے بعد ایوان بالا میں سوموٹو ایکشن لیا اور سیکرٹری داخلہ خیبر پختونخوا، آئی جی خیبر پختونخوا پولیس، آر پی او ڈیرہ اور ڈی پی او ڈیرہ سے اس ضمن میں وضاحت طلب کی کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

گزشتہ ایک ماہ کے دوران 11 افراد کو مختلف واقعات میں ٹارگٹ کلنگ نشانہ بنایا گیا جن میں ٹی ایم اے کے دو اہلکار بھی دہشت گردی کی تازہ ترین واردات کا نشانہ بنے ہیں جس کا جواب دیا جائے سوموٹو ایکشن کے بعد سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے 12 مارچ کو اس ضمن میں خصوصیات دن گیارہ بجے کمیٹی روم نمبر 1 میں طلب کرلیا ہے

سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے خصوصی اجلاس کے متعلق سیکریٹری سٹینڈنگ کمیٹی تنزیل احمد کی جانب سےمتعلقہ اداروں کو تحریری مراسلہ جاری کردیا گیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں