امریکا نے چینی کمپنیوں کو بلیک لسٹ میں شامل کر لیا

واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی حکومت نے تقریباً ایک درجن چینی کمپنیوں کو چینی فوج کی معاونت کے تناظر میں بلیک لسٹ میں ڈال دیا ہے۔

امریکی حکومتی بیان کے مطابق چند افراد اور کمپنیوں کو پاکستانی جوہری اور بیلیسٹک میزائل پروگرام میں مدد فراہم کرنے پر بھی بلیک لسٹ میں ڈالا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ چین، جاپان، پاکستان اور سنگاپور سے تعلق رکھنے والے 27 افراد اور کمپنیوں کو اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

امریکی بیان میں کہا گیا ہے کہ اس اقدام کے ذریعے ان کمپنیوں کو چینی اور روسی عسکری پیش رفت میں معاونت سے روکا جائے گا جب کہ ساتھ ہی پاکستان کی مبینہ غیرمحفوظ جوہری سرگرمیوں میں مدد بھی محدود بنائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں