شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد پولیس اہلکاروں سے اسلحہ چھین کر فرار

میرانشاہ (نمائندہ ڈیلی اردو/ٹی این این) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں نامعلوم مسلح افراد پولیس اہلکاروں سے اسلحہ چھین کر فرار ہوگئے۔

مقامی پولیس ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ سپین وام کے علاقے چھوٹا دتہ خیل میں جمعے کو خسرہ اور روبیلا نامی بیماریوں کی قومی ویکسینیشن مہم کے لئے جانے والی ٹیم کے ساتھ ڈیوٹی پر مامور دو پولیس اہلکاروں کو نامعلوم اسلحہ برداروں نے دن دیہاڑے لوٹ لیا۔

پولیس اہلکاروں سے دو سرکاری کاشنکوفیں اور دیگر سامان چھین لیں اور فرار ہوگئے۔

ذرائع کے بقول مسلح افراد دونوں پولیس اہلکاروں سے دو عدد سرکاری کلاشنکوف، بُلٹ پروف جیکٹس، موبائل فونز اور 180 کے لگ بھگ کارتوس چھین کر لے گئے۔

واقعے کے بعد مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

پولیس اہلکاروں نے واقعہ کی رپورٹ درج کرائی ہے اور اخری اطلاعات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس افیسر (ڈی پی او) نے دونوں اہلکاروں کا لائن حاضر کیا تھا تاہم اس حوالے سے کسی ذمہ دار اہلکار کے ساتھ کوشش کے باوجود رابطہ نہ ہوسکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں