پشاور سے کالعدم تنظیم جماعت الاحرار کا مطلوب دہشت گرد گرفتار

اسلام آباد (ش ح ط) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے صوبائی حکومت پشاور میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم جماعت الاحرار کے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کی جانب سے خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے، جس میں جماعت الاحرار کے اہم رکن کو گرفتار کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے سی ٹی ڈی پشاور کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد کی شناخت عمران ولد امروز خان کے نام سے ہوئی ہے، مذکورہ بھتہ خور 3 بھتہ خوری کے مقدمات میں سی ٹی ڈی کو مطلاب تھا۔

سال 2020 میں پشاور کے تین معززین سے 50 لاکھ، ایک کروڑ اور تین کروڑ بھتے کا مطالبہ کیا تھا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار دہشت گرد نے مختلف تخریبی سرگرمیوں اور بھتہ خوری میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے۔

سی ٹی ڈی نے ملزم کو مزید تحقیقات کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے، ملزم سے مزید انکشافات کی توقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں