خیبر پختونخوا: ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایف سی اہلکار ہلاک

‏ٹانک (نمائندہ ڈیلی اردو) خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک کے علاقے چینی مچن خیل میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایف سی اہلکار رضا گل ہلاک ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق یہ واقعہ جمعہ کو ٹانک کے علاقے چینی مچن خیل کے مقام پر پیش آیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق رضا گل ایف سی نارتھ کے 215 ونگ میں تعینات تھے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ مقتول اہلکار چند دن پہلے چھٹی پر گھر آئے ہوئے تھے۔ ‎مقتول کو واپسی پر نشانہ بنایا گیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کا سرچ آپریشن شروع کردیا۔

ادھر ٹانک نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے سپاہی رضا گل کی نمازہ جنازہ ادا کر دی گئی۔

نمائندہ ڈیلی اردو کے مطابق رضا گل کی نمازہ جنازہ ان کے آبائی علاقے چینی مچن خیل میں ادا کر دی گئی۔

فوجی کی نماز جنازہ میں مختلف طبقہ فکر کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ سپاہی رضا گل کی مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں