شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے میں ایف سی اہلکار ہلاک، دو زخمی

میرانشاہ + پاراچنار (نمائندگان ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے میں ایک ایف سی اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے

‏سرکاری ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں دہشت گردوں نے ایف سی کی چوکی پر حملہ کیا، جس پر اہلکاروں نے بھرپور جواب دیا، تاہم فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی ایک جوان حیدر عباس طوری ہلاک اور دو اہلکار زخمی ہوگئے۔

حیدر عباس طوری کا تعلق قبائلی ضلع کرم کے علاقے پاراچنار سے تھا۔

دہشت گردوں کی تلاش کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

نمائندہ ڈیلی اردو کے مطابق حیدر عباس کا والد اور ان کا ایک چچا پہلے ہی اپنی مادر وطن کی دفاع میں اپنی جانیں قربان کرچکے ہیں۔

Facebook Notice for EU! You need to login to view and post FB Comments!

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں