اسرائیل کی پاکستان سے رابطہ کرنے کی کوشش

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک بھارت کشیدگی کے دوران اسرائیل کی جانب سے پاکستان سے رابطے کی کوششوں کا اعتراف ہوا ہے۔

حکومتی ذرائع نے کہا ہے کہ اسرائیلی قیادت نے حالیہ دنوں میں پاکستان سے رابطوں کی کوششیں کی ہیں۔ اسرائیل کی خواہش ہے کہ پاکستان اس سے براہ راست رابطہ کرتے ہوئے تعلقات قائم کرے ۔ تاہم پاکستان فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے باعث اسرائیل سے کسی قسم کی بات چیت یا تعلقات قائم نہیں کرنا چاہتا۔

اسرائیل کی جانب سے پاکستان سے رابطہ کرنے کی کوشش تب کی گئی جب پاکستان نے بھارت اور اسرائیل کے حملے کا منصوبہ عمل میں آنے سے قبل ہی ناکام بنایا۔

بھارت اور اسرائیل 27 اور 28 فروری کی شب کو پاکستان پر فضائی اور میزائل حملے کرنے کی تیاری کر چکے تھے، تاہم حکومت پاکستان نے بروقت سفارت کاری کے ذریعے یہ منصوبہ ناکام بنا دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں