لاڑکانہ میں باجوڑ کے 3 مزدوروں کے قتل میں ملوث چار ملزمان گرفتار

لاڑکانہ (ڈیلی اردو) لاڑکانہ میں باجوڑی مزدوروں کےقتل میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایس ایس پی کے مطابق گرفتار ملزمان میں عرفان کیہر، ساجد آگانی، عبدالرزاق اور لقمان شامل ہیں، پانچویں ملزم بادشاہ شیخ کی گرفتاری کے لیےچھاپےمارےجارہےہیں۔

‏ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جیوفینسنگ اور سی سی ٹی وی کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان سندھ میں لسانی فسادات کرانے کی سازش کررہےتھے۔

ایس ایس پی کا مزید کہنا ہے کہ ‏ڈی آئی جی لاڑکانہ نے پولیس پارٹی کیلئے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ 13فروری کو باجوڑ سے تعلق رکھنے والے تین مزدوروں کو قتل کردیا گیا تھا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اعلان کیا تھا کہ مقتول محنت کشوں کے لواحقین کو معاوضے کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ ان کے بچوں کے تعلیمی اخراجات بھی سندھ حکومت برداشت کرے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں