حکومت کا جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کو حراست میں لینے پر غور

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت کالعدم جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کو حراست میں لینے پر غور کررہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وزرات داخلہ میں اہم اجلاس ہوا۔

اجلاس میں مولانا مسعود اظہر کے بھائی کی گرفتاری کا فیصلہ کیا گیا تاہم کالعدم جیش محمد کے سربراہ کو حراست میں لینے کا فیصلہ نہیں ہوا۔

وزیراعظم عمران خان جن کے پاس وزارت داخلہ کا قلمدان بھی ہیں، وہ ہی مولانا مسعود اظہر کی گرفتاری کا حتمی فیصلہ کریں گے۔

وفاقی حکومت پہلے ہی کہہ چکی ہے کہ کالعدم جیش محمد کے سربراہ علیل اور زیر علاج ہیں۔

وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق مولانا مسعود اظہر کی گرفتاری کے حوالے سے حتمی فیصلہ 24 گھنٹوں میں متوقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں