بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ میں شکست دے کر تاریخ رقم کر دی

ماؤنٹ منگنوئی (ڈیلی اردو) بنگلادیش نے عالمی ٹیسٹ چیمپئن نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ میں شکست دے کر تاریخ رقم کردی۔

ماؤنٹ منگنوئی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میں بنگلا دیشی ٹیم نے 8 وکٹ سے تاریخی کامیابی حاصل کی۔  

بنگلا دیش نے نیوزی لینڈ میں پہلی مرتبہ اور ہوم گراؤنڈ سے باہر چھٹی مرتبہ کوئی ٹیسٹ میچ جیتا۔ جبکہ 10 سال بعد کوئی ایشین ٹیم نیوزی لینڈ میں ٹیسٹ میچ جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ اس سے قبل 2011 میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 2011 میں شکست دی تھی۔

بنگلادیش کے عبادت حسین کی شاندار بولنگ کی بدولت نیوزی لینڈ کی ٹیم دوسری اننگ میں صرف 169 رنز ہی بنا سکی تھی، مہمان ٹیم نے جیت کے لئے درکار 40 رنز دو وکٹوں کے نقصان پر پورے کر لئے۔
فاسٹ بولر عبادت حسین  نے دوسری اننگز میں 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور مین آف دی میچ رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں